يوكرائن كے ۴۵ سكولوں میں زبان قرآن كريم كی تعليم دی جا رہی ہے

IQNA

يوكرائن كے ۴۵ سكولوں میں زبان قرآن كريم كی تعليم دی جا رہی ہے

13:15 - November 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1847315
بين الاقوامی گروپ: يوكرائن كے ۴۵ سكولوں نے قرآن كريم كی زبان يعنی عربی زبان كی تدريس شروع كر كے اس ملك میں اسلامی تہذيب سے آگاہ كرنے كا بہترين موقع فراہم كيا ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Islam Online" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يوكرائن میں سماجی آرگنائزيشن كے فیڈريشن كے شعبہ انسانی ترقی كے سربراہ اور عربی زبان كی تعليم دينے والے سكولوں كے سرپرست "شادی شاور" نے كہا ہے كہ عربی زبان جو كہ قرآن كريم كی زبان ہے اس كی تعليم كے ذريعے يوكرائن میں اسلام سے آگاہی كا ايك دريچہ كھل گيا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ان كلاسوں میں زيادہ تر وہطلباء اور اساتذہ شركت كرتے ہیں جو مسلمانوں كے ساتھ تعلقات كو فروغ دينے كے لیے اسلامی تعليمات سے آگاہ ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس تعليم كے دوران كئی طلباء مسلمان ہو چكےہیں۔
ياد رہے كہ يوكرائن میں اس وقت ۲۰ لاكھ مسلمان آباد ہیں جو يوكرائن كی آبادی كا ۴ فيصد ہیں۔ اور اس وقت اس ملك میں تقريبا ۲۰۰ مساجد اور ۲۰ اسلامی مركز سرگرم عمل ہیں۔
485552
نظرات بینندگان
captcha