بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے كہا ہے كہ ہمیں معاشرے كے افراد كے مفادات كی حفاظت كے لیے كوشش كرنی چاہیے اور معاشرے كی حفاظت كے سلسلے میں قومی، اخلاقی اور دينی اقدار كو اجاگر كرنے كے لیے اقدامات كرنے چاہئیں۔
لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر نے مزيد كہا ہے كہ دينی اقدار كی طرف بازگشت انسان كو انحراف اور برائيوں سے نجات ديتی ہے اور دينداری ہر قسم كے گناہ سےاجتناب كرنے كا باعث ہے۔
491046