تاجيكستان میں قرآنی پروگراموں اور سرگرميوں كا جائزہ

IQNA

تاجيكستان میں قرآنی پروگراموں اور سرگرميوں كا جائزہ

17:37 - November 14, 2009
خبر کا کوڈ: 1848915
بين الاقوامی گروپ: حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل "عبداللہ بصفر"نے تاجيكستان كے صدر "امام علی رحمان" سے ملاقات كے دوران اس ملك كی قرآنی سرگرميوں اور پروگراموں كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے روزنامہ "البلاد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عبداللہ بصفر نے ۱۳ نومبر كو امام علی رحمان سے ملاقات كے دوران اس ملك میں موجود قرآنی سرگرميوں، پروگراموں اور قرآنی منصوبوں پر تبادلہ خيال كيا ہے۔
حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن كے سيكرٹری جنرل نے سعودی عرب كے ايك دفتر كے ہمراہ تاجيكستان كے دارالحكومت دوشنبہ كی "امام ابوحنيفہ" اسلامی يونيورسٹی كا وزٹ كيا اور اس يونيورسٹی كے ہال میں علماء، اساتذہ اور طلباء كے سامنے تقرير بھی كی ہے۔
492451

نظرات بینندگان
captcha