بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی مسلح افواج كے ہیڈ كوارٹر كی كوششوں اور اس ملك كی وزارت اوقاف ومذہبی امور كے تعاون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ۹۱ افراد نے شركت كی ہے۔
الاميریہ" نامی بحری فوج كے ہیڈكوارٹر میں منعقد ہونے والے یہ مقابلے ترتيل، تجويد كے ساتھ حفظ كل قرآن كريم، تجويد و ترتيل كے ساتھ ۲۵ سپاروں كے حفظ، تجويد و ترتيل كے ساتھ ۲۰ سپاروں كے حفظ، تجويد و ترتيل كے ساتھ ۱۵ سپاروں كے حفظ، تجويد و ترتيل كے ساتھ دس سپاروں كے حفظ اور پانچ سپاروں كے حفظ میں منعقد ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی نے ان مقابلوں كے اختتام پر نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو ۴ لاكھ قطری ريال اور ايك شيلڈ انعام كے طور پر ديئے ہیں۔ قطر كی مسلح افواج كے ايك افسر "غانم بن شاہين الغانم" نے اس پروگرام كے اختتام پر ايك پريس كانفرنس میں كہا ہے كہ یہ مقابلے ہر سال ماہ مبارك رمضان میں منعقد ہوتے ہیں جن كا مقصد فوجيوں كے درميان قرآنی اور دينی مفاہيم كی ترويج كرنا ہے۔
492476