بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احمد بدرالدين حسون نے عيسائی پادری كاريكين دوم اور اس كے ہمراہ وفد سے ملاقات كے دوران تہذيبوں اور ملتوں كے درميان گفتگو، دوستی اور افہام و تفہيم كی ثقافت كے استحكام میں علمائے دين كے كردار پر بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
حسون نے آسمانی اديان میں انسان كے بلند مقام كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ارامنہ نے طول تاريخ میں معاشروں میں اہم كردار ادا كيا ہے۔
كاريكين دوم نے بھی اس ملاقات كے دوران سوریہ كے شہريوں كے درميان قومی وحدت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے ارامنہ اقليتوں سے مربوط مسائل كو حل كرنے كے لیے اس ملك كی كوششوں كی قدردانی كی ہے۔
493204