كرغستان كے قرآنی مقابلوں میں ۷ ممالك كے نمائندوں كی شركت

IQNA

كرغستان كے قرآنی مقابلوں میں ۷ ممالك كے نمائندوں كی شركت

14:52 - November 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1849945
قرآنی سرگرمياں گروپ: كرغستان كے دارالحكومت بيشكك میں ۱۵ نومبر كو حفظ قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے ہیں جن میں وسطی ايشيا كے ۷ ممالك كے نمائندوں نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق كرغستان كے دارالحكومت بيشكك كی جامع مسجد میں حفظ كل قرآن كريم اور قرآن كريم كے مختلف سپاروں كے حفظ میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں وسطی ايشيا كے ۷ ممالك كے نمائندوں نے حصہ لے ليا ہے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق جمہوریہ آذربائيجان، تاجيكستان، ازبكستان، تاتارستان، قزاقستان، كرغستان اور قفقاز كے علاقے كے جوان حفاظ نے ان مقابلوں میں حصہ ليا ہے۔ جمہوریہ كرغستان پہلی مرتبہ بين الاقوامی قرآنی مقابلے منعقد كر رہا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ كرغستان كے ادارہ روحانيت مسلمان، حفظ قرآن كريم كی عالمی انجمن كی كوششوں اور اس ملك كی خيراتی فاؤنڈيشن "احسن" كے تعاون سے یہ مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
493103

نظرات بینندگان
captcha