بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی شعبہ مشہد كے ثقافتی و تربيتی مشير حجۃ الاسلام "نصر اللہ پژمان فر" نے ۱۵ نومبر كو اس يونيورسٹی میں علامہ محمد حسين طباطبائی كی سالانہ برسی كے پروگرام میں كہا ہے كہ طلباء اور علماء كے كردار میں قرآن كردارورفتار كو جلوہ گر ہونا چاہیے۔
پژمان فر نے مزيد كہا كہ تفسير قرآن كريم اس طرح لكھی گئی ہے كہ مختلف ميدانوں میں مخاطب كی تمام ضرورتوں كو پورا كرتی ہے اور یہ خصوصيت علامہ طباطبائی كے قرآن كريم میں غوروفكر كے بارے میں ايك خاص نظریہ سے پيدا ہوتی ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی شعبہ مشہد قرآنی ثقافت كی ترويج كے سلسلے میں ہر سوموار كو تفسير قرآن كريم كے ہفتہ اور پروگراموں كو منعقد كرنے كا اقدام كر رہا ہے۔
493789