اس سال حج كے لیے جمرات كے پل كی تكميل

IQNA

اس سال حج كے لیے جمرات كے پل كی تكميل

13:43 - November 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1851042
بين الاقوامی گروپ: سعودی حكام نے كہا ہے كہ مننی كے علاقے جمرات كا پانچ طبقوں والے پل كی تعمير مكمل ہو گئی ہے اور اس سال حاجی رمی جمرات كے لیے اس پانچ منزل والے پل سے استفادہ كر سكتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "عرب نيوز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس پل كی تعمير میں ساڑھے ۴ ارب سعودی ريال كی لاگت آئی ہے اور اس پل كی تعمير سے خانہ كعبہ كے زائر آسانی سے رمی جمرات كر سكتے ہیں۔
حج كی حفاظتی ہیڈكوارٹر كے كمانڈر كے جانشين "سعد الخيلاوی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس پل سے ہر گھنٹے میں ۳ لاكھ افراد عبور كر سكتے ہیں اور رمی جمرات كے وقت ہم نے اپنی فورسز كو پل كے داخل ہونے والے اور خارج ہونے والے دروازوں پر تعينات كيا ہے تاكہ حد سے زيادہ عبور كرنے والے زائرين كو روكا جا سكے۔
494649

نظرات بینندگان
captcha