كينيا میں اسلامی كتب كی نمائش كا انعقاد

IQNA

كينيا میں اسلامی كتب كی نمائش كا انعقاد

16:39 - November 22, 2009
خبر کا کوڈ: 1852487
بين الاقوامی گروپ: كينيا كے دارالحكومت نيروبی میں ۱۸ نومبر كو افتتاح ہونے والی اسلامی كتب كی نمائش ۲۱ نومبر بروز ہفتہ كو اپنے اختتام كو پہنچی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Spero News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائش مصری انسٹیٹيوٹ "القدس" كے توسط اور نيروبی كی جامع مسجد كے بورڈآف ٹرسٹيز كے تعاون سے منعقد ہوئی ہے۔
اس چار روزہ نمائش میں عربی، انگريزی اور سواحيلی زبانوں میں اسلامی كتابوں كو ركھا گيا ہے۔
نيروبی كی جامع مسجد كے بورڈآف ٹرسٹيز كے ركن "عبداللہ عثمان محمد" نے اس بارے میں كہا ہے كہ پہلی مرتبہ اس قسم كی نمائش منعقد ہوئی ہے اور اس نمائش كا مقصد كينيا كے مسلمانوں كے درميان اسلامی كتب كے مطالعہ كی ثقافت كی ترويج كرنا ہے۔
496532

نظرات بینندگان
captcha