بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے سربراہ نے بيروت میں اپنے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ حج ايك مبارك فريضہ اور مسلمانوں كا عالمی سيمينار ہے تاكہ مسلمان، خدا، پيغمبر اكرم(ص) اور ديگر الہی انبياء كو ياد كریں۔
آيت اللہ عبدالامير قبلان نے مزيد كہا ہے كہ اسلام، عدل و انصاف، تہذيب و تمدن اور نرمی كا دين ہے جو انسان كو پستی سےنكال كر كمال كی منزل پر فائز كرتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اسلام ايك ايسا دين ہے جس میں تمام اخلاقی فضائل جمع ہیں اور یہ خيروبركت اور دوسروں كے احترام كی ضرورت پر زور ديتا ہے۔
496470