بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ " الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اٹلی كے مسلمان اقليت كے سابقہ انچارج "حمزہ بيكاردو" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ گزشتہ چند سالوں سے نامور مترجمين اور علماء كے ايك گروپ كے توسط سے اطالوی زبان میں قرآن كريم كے ترجمہ كا آغاز ہو چكا ہے جو آئندہ سال كے اواسط تك زيور طبع سے آراستہ ہو جائے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اطالوی زبان میں قرآن كريم كے ديگر ترجموں كی نسبت اس كے قرآن كے حواشی بہت كم ہیں اور اطالوی زبان كے ترجمے كے ساتھ ساتھ عربی متن بھی موجود ہے۔
اٹلی كے مسلمان اقليت كے سابقہ انچارج نے آخر میں كہا ہے كہ اطالوی زبان میں ترجمہ قرآن كريم آئندہ سال شائع ہو گا اور اسے اٹلی كی مساجد اور اسلامی سنٹرز میں تقسيم كيا جائے گا۔
496271