افغانستان كے بعض ٹی وی پروگرام،اسلامی ثقافت كے لیے خطرہ ہیں

IQNA

افغانستان كے بعض ٹی وی پروگرام،اسلامی ثقافت كے لیے خطرہ ہیں

13:47 - November 24, 2009
خبر کا کوڈ: 1853637
فن وثقافت گروپ: میڈيا كا فروع اگرچہ ايك اہم اقدام ہے ليكن افغانستان كے بعض ٹی وی پروگرام اسلامی اقدار اخلاق اور ثقافت كے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق ولسی جرگہ كے دينی اور ثقافتی امور كے كميشن كے مشير مولوی عبدالعزيز نے ۲۲ نومبر ٹی وی كے عالمی دن كی مناسبت كے حوالے سے كہا ہے كہ ايك دينی اور سماجی ماہر كے عنوان سے مجھے افسوس ہے كہ ٹی وی چينلز میں موجود بعض پروگرام جوانوں كی ثقافت اور اخلاق كو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مولوی عبدالعزيز نے انڈين ڈراموں كے دكھائے جانے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ان ڈراموں میں ايسے مسائل كا مشاہدہ كيا جا رہا ہے جو افغانستان كے لوگوں كی دينی اقدار كے خلاف ہیں۔
انہوں نے ٹی وی كے عہديداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ مغربی ثقافت كی ترويج كی بجائے اپنے دين، اخلاق اور ثقافت كے تعارف كے كوشش كریں۔
497671

نظرات بینندگان
captcha