بيلجيئم میں زكوۃ سيمينار كا انعقاد

IQNA

بيلجيئم میں زكوۃ سيمينار كا انعقاد

13:32 - November 26, 2009
خبر کا کوڈ: 1854396
بين الاقوامی گروپ: بيلجيئم كے دارالحكومت "بروكسل" میں ۱۲ دسمبر كو "زكوۃ كے اموال كے بارے میں گفتگو" كے موضوع پر ايك تعليمی سيمينار منعقد ہو گا جس میں مسلمان غير مسلم شخصيات شركت كریں گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "conference-islam" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "اسٹرسبورگ" يونيورسٹی میں اسلامی معيشت كے پروفيسر محمد بوليف اس سيمينار میں زكوۃ اور اس كے معاشرے میں اثرات كے بارے میں تقرير كریں گے۔
اس سيمينار میں ماليات اور زكوۃ كے درميان فرق، زكوۃ كے اموال كے حساب وكتاب كرنے كا طريقہ، زكوۃ اور فطرہ كے درميان فرق اور زكوۃ كو وصول كرنے كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔
500423
نظرات بینندگان
captcha