منٰی میں مصر كے امور حج كے دفتر كے سامنے مصری حاجيوں كا مظاہرہ

IQNA

14:14 - December 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1856100

منٰی میں مصر كے امور حج كے دفتر كے سامنے مصری حاجيوں كا مظاہرہ

بين الاقوامی گروپ: اس سال حج تمتع میں شركت كرنے والے بعض مصری حاجيوں نے منٰی میں مصر كے امور حج كے دفتر كے سامنے مظاہرہ كيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے مكہ مكرمہ میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ان حاجيوں كے مظاہرے كی وجہ منٰی میں ان كے لیے كسی قسم كے انتظامات كا نہ ہونا تھا كہ جس كی وجہ سے مصری حاجی مريض ہو گئے تھے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اپنے مظاہرے سے پہلے حاجيوں نے مصر كے امور حج كے دفتر كے عہديداروں سے ملنے كی كوشش كی تھی ليكن وہ ملاقات كرنے میں كامياب نہیں ہو سكے تھے۔
قابل ذكر ہے كہ اس سال ۷۵ہزار مصريوں نے حج كے اعمال انجام ديئے ہیں۔
502085

نظرات بینندگان
captcha