پيرس میں "اسلامی معيشت" كے تعليمی كورس كا انعقاد

IQNA

پيرس میں "اسلامی معيشت" كے تعليمی كورس كا انعقاد

14:16 - December 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1856103
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے اقتصادی توسيع كی انجمن خلاقيت "AIDIMM" كی كوششوں سے اس ملك كے دارالحكومت پيرس میں ۱۲ دسمبر كو "اسلامی معيشت" كا تعليمی كورس منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "aidimm" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تعليمی كورس میں "اسلامی معيشت میں تحقی، مطابقت اور جانچ پڑتال كی انجمن"(ACERFI) كے ركن "شيخ محمد پیٹل" كتاب " اسلامی اقتصاد اخلاقی بنا پر اقتصاد كا جلوہ" كے رائٹر" فرانكس گرانجر"، "آناس پیٹل" اور اسلامی معيشت كے ديگر اساتذہ شركت كرتے ہوئے اسلام میں مالی قوانين كے بارے میں فرانسيسی شہريوں كو مفيد معلومات پيش كریں گے۔
اس تعليمی كورس میں معيشت میں اسلامی حقوق كے مقام كے بارے میں گفتگو، اسلامی معيشت كے حقيقی اصول، اسلام میں بينك كاری، اسلامی سرمایہ كاری وغيرہ جيسے موضوعات پر بحث و گفتگوو كی جائے گی۔
501918

نظرات بینندگان
captcha