المصطفی (ص)انٹرنيشنل يونيورسٹی كے پندرہویں بين الاقوامی قرآن وحديث اولمپك میں مڈغاسكر كے نمائندے "ادريس جوسا" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ مڈغاسكر كی آبادی ۳ كروڑ ہے جن میں سے ۳۰ ہزار مسلمان ہیں اور اس ملك میں ۱۰ قرآنی انسٹیٹيوٹز اور ۲۰ مساجد مسلمانوں كو قرآن اور دينی علوم كی تعليم دے رہے ہیں۔
جوسا نے مزيد كہا كہ ان انسٹیٹيوٹز میں تجويد، ناظرہ اور حفظ جيسے موضوعات پر قرآنی كلاسوعں كا انعقاد كيا جاتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس ملك كے مسلمان اپنے مذہبی اور دينی پروگراموں كو منعقد كرنے میں آزاد ہیں اور میں بھی فارغ تحصيل ہونے كے بعد اپنے ملك واپس جا كر قرآن اور اسلام كی تبليغ كروں گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن وحديث كا یہ بين الاقوامی اولمپك بہت ضروری اور اچھا ہے اور غير ايرانی طلباء كے لیےايك نمونہ آئيديل ہے تاكہ وہ بھی اپنے ملكوں میں واپس جا كر اس قسم كے اولمپك مقابلوں كو منعقد كریں۔
502241