كينیڈا میں "پروردگار عالم" نامی نشست كا انعقاد

IQNA

كينیڈا میں "پروردگار عالم" نامی نشست كا انعقاد

14:18 - December 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1856110
بين الاقوامی گروپ: اسلامی انسٹیٹيوٹ "الكوثر" كی كوششوں سے ٹورنٹو میں ۹ اور ۱۰ جنوری ۲۰۱۰ء كو "پروردگار عالم" نامی نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے umma-united كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست كی افتتاحی تقريب میں كينیڈا میں مقيم مسلمان دانشور "شيخ ابوعبدالسلام" اور ٹورنٹو كے ديگر مسلمان شركت كریں گے۔
شيخ ابوعبدالسلام ،خداوند، توحيد اور خدائے واحد كی عبادت، پروردگار كی وحدانيت كے دلائل، خداوند يكتا كے وجود كا اثبات اور شركت كی ترويج كا مقابلہ جيسے موضوعات پر تقرير كریں گے۔
اس كے علاوہ اس نشست میں توحيد سے مربوط قرآنی آيات كی تلاوت اور سوال و جواب كی محفل بھی منعقد ہو گی۔
501948

نظرات بینندگان
captcha