روس میں "۲۰۰۹ میں دنيا كے مسلمان" نامی نشست كا انعقاد

IQNA

روس میں "۲۰۰۹ میں دنيا كے مسلمان" نامی نشست كا انعقاد

13:12 - December 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1857205
بين الاقوامی گروپ: روس كے علاقے پرم كے "پرم" شہر میں ۳ دسمبر كو "۲۰۰۹ء میں دنيا كے مسلمان" نامی نشست منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے BERNAMA كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سرزمين پرم كے مسلمانوں كی روحانی كونسل كے سربراہ "الياس خضرت" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ اس علاقائی نشست كا مقصد علاقہ میں موجود اديان كے مابين تعلقات كو فروغ، جوانوں كے تعليمی حالات كا جائزہ اور اسلام اور عيسائيت كے مابين تعلقات كا جائزہ لينا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس نشست میں تاتار اور باشقير كے مسلمانوں كی ثقافتی اور روحانی طاقتوں كا دكھانا اور آٓزادی، كرغسی، قزاق اور ازبك مسلمانوں كے آداب و رسوم اور لباس كے بارے میں گفتگو كرنا جيسے موضوعات شامل ہیں۔
503924

نظرات بینندگان
captcha