تركی میں تين ہزار قرآن كريم كی تقسيم

IQNA

تركی میں تين ہزار قرآن كريم كی تقسيم

13:10 - December 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1857215
بين الاقوامی گروپ: تركی امور دينی اور اوقاف يونين (Din Bir-Sen) كی كوششوں سے "اكسارے" شہر كی تعليم قرآن كريم كی كلاسوں میں تركی زبان كے ترجمہ كے ساتھ تين ہزار قرآن كريم تقسيم كیے جا رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے CIHAN كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "اكسارے يونين" كے امور اداری و مالی كے سيكرٹری" تحسين ديلكچی" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ تين ہزار ختم قرآن كريم كے پروگرام كو جاری كرنے كے سلسلے میں تين ہزار قرآن كريم تقسيم كیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ قرآن كريم تعليم قرآن كے ۴۵ سنٹرز میں موجود تين ہزار قرآنی طلباء كو ديئے جائیں گے۔
503985

نظرات بینندگان
captcha