تركی میں امام حسين علیہ السلام كے بارے میں شعروحديث كے مقابلے كا انعقاد

IQNA

تركی میں امام حسين علیہ السلام كے بارے میں شعروحديث كے مقابلے كا انعقاد

14:22 - December 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1857941
بين الاقوامی گروپ: انجمن "باب علی علیہ السلام" كی كوششوں سے دس محرم الحرام كی مناسبت سے پورے تركی میں امام حسين علیہ السلام كے بارے میں شعروحديث كا مقابلہ منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نوراہل بيت" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس مقابلے كے شعروالے حصہ میں شركت كرنے والے شعراء امام حسين علیہ السلام كی زندگی اور ان اعلی شخصيت، معارف اور كربلا كے مصائب كے بارے میں اپنے اشعار كو اس مقابلے كے انعقاد كے مركزی دفتر كو ارسال كر سكتے ہیں۔
اس كے علاوہ حديث كے مقابلے میں حضرت علی علیہ السلام، حضرت فاطمۃ زہراء(س)، حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسين علیہ السلام كے بارے میں پيغمبر اكرم(ص) سےنقل ہونے والی چاليس احاديث اور ان كی وضاحت ارسال كر سكتے ہیں۔
اس مقابلے میں حصہ لينے والے افراد ۲۰ دسمبر تك اپنے آثار كو ارسال كر سكتےہیں۔
504672

نظرات بینندگان
captcha