روس كی اسلامی آرگنائزيشنز كا اتحاد

IQNA

روس كی اسلامی آرگنائزيشنز كا اتحاد

12:55 - December 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1858915
بين الاقوامی گروپ: روس كی آرگنائزيشنز اور گروپوں نے اس ملك میں ايك بہت بڑی اسلامی تنظيم كو قائم كرنے كے لیے كامياب مذاكرات كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی "Interfax" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كی تين اصلی آرگنائزيشنز يعنی روس كے مسلمانوں كی مركزی انجمن، روسی مفتيوں كی كونسل اور شمال قفقاز كے مسلمانوں كے ہمآہنگی سنٹر كے نمائندوں نے ايك نشست میں اس اسلامی ادارے كے قيام كی منظوری دی ہے۔
روس كے مسلمانوں كی مركزی انجمن كے مفتی "طلعت تاج الدين" كی صدارت میں منعقد ہونے والی اس نشست میں فيصلہ كيا گيا ہے كہ ۱۰ دسمبر كو افتتاح ہونے والے اس اسلامی ادارے میں تمام اسلامی آرگنائزيشنز كے دو نمائندوں كا ہونا ضروری ہے۔
505610

نظرات بینندگان
captcha