دبئی كے اسلامی بينك كو ۲۰۰۹ء كا بہترين اسلامی بينك قرار ديا گيا ہے

IQNA

دبئی كے اسلامی بينك كو ۲۰۰۹ء كا بہترين اسلامی بينك قرار ديا گيا ہے

17:28 - December 17, 2009
خبر کا کوڈ: 1862496
بين الاقوامی گروپ: دبئی كے اسلامی بينك كو ۲۰۰۹ء كا بہترين اسلامی بينك قرار ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے متحدہ عرب امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۲۰۰۹ء میں بہترين اسلامی بينك كے انتخاب كے لئے تقريب متحدہ عرب امارات كے شہر دبئی میں منعقد ہوئی جس میں دنيا بھر سے اقتصادی اور مالی امور كی ماہر ۳۰۰ شخصيات نےشركت كی۔
اس چوتھی سالانہ تقريب میں دبئی كے اسلامی بينك كو دوسری مرتبہ دنيا كا بہترين اسلامی بينك قرار ديا گيا ہے۔
اس سے پہلے دبئی كے اسلامی بينك كو ۲۰۰۷ء میں دنيا كا بہترين اسلامی بينك قرار ديا گيا تھا۔
510270

نظرات بینندگان
captcha