قم میں قرآن سنٹر "كوثر" میں قرآنی كلاسوں كا اہتمام

IQNA

15:12 - December 19, 2009
خبر کا کوڈ: 1863162

قم میں قرآن سنٹر "كوثر" میں قرآنی كلاسوں كا اہتمام

قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآن سنٹر كوثر "قم" كے بچوں اور بڑوں كے لئے مختلف قرآنی كلاسوں كا اہتمام كيا ہے۔

قرآن سنٹر "كوثر" كی مدير "نرجس اختياری" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ قم سے گفتگو كرتے ہوئے كہا گزشتہ سال اس سنٹر نے آزمائشی طور پرقرآنی سرگرميوں كا آغاز كيا تھا ليكن آئندہ سال موسم گرما میں یہ سنٹر باقاعدہ طور پر قرآنی سرگرميوں كا آغاز كرے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سنٹر میں بچوں كو حفظ اور معانی ومفاہيم قرآن كی تعليم دی جائے گی ليكن سن رسيدہ افراد كے لئے بھی ابتدائی تجويد اور حفظ قرآن كی كلاسوں كا اہتمام كيا جائے گا۔
510967
نظرات بینندگان
captcha