سوریہ میں اسلامی بينكوں كی تاسيس كے قانون كی منظوری

IQNA

سوریہ میں اسلامی بينكوں كی تاسيس كے قانون كی منظوری

14:01 - January 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1868136
فن وثقافت گروپ: سوریہ كی پارليمنٹ نے اس ملك میں اسلامی بينكوں كی تاسيس سے مربوط قوانين كی منظور دے دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوریہ كی پارليمنٹ كے اراكين نے اپنے حالیہ اجلاس میں اسلامی بينكوں كی تاسيس سے مربوط قوانين پر بحث وگفتگو كے بعد اس كی منظوری دے دی ہے۔
اس قانون كی بنا پر اسلامی بينكوں كا سرمایہ كم از كم ۱۵ ميليارد سوری ليرہ ہو گا اور ان بينكوں میں عربوں اور سوریہ كے علاوہ ديگر لوگوں كی مالكيت زيادہ سے زيادہ ۴۹ فيصد سے ۶۰ فيصد تك ہو گی۔
سوریہ كے وزير اقتصاد كے مشير نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اسلامی بينكوں كے سرمایہ میں اضافے كا مقصد، ان بينكوں میں عالم اسلام كے كے معروف اور بڑے بڑے بينكوں كے سرمایہ كو جذب كرنا ہے۔
517394

نظرات بینندگان
captcha