برطانیہ میں "موجودہ اسلام كا جائزہ" نامی نشست كا اہتمام

IQNA

برطانیہ میں "موجودہ اسلام كا جائزہ" نامی نشست كا اہتمام

13:51 - January 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1868631
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كی انجمن سوشيالوجسٹز "BSA" سے وابستہ مذاہب سوشيالوجی گروپ كی كوششوں سے ۲۳ جنوری كو لندن يونيورسٹی كے كالج "Birkbeck" میں "اس دور كے اسلام كا جائزہ" كے موضوع پر ايك نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Sociorel" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يورپ كے بعض ممالك، امريكہ اور برطانیہ كی مختلف يونيورسٹيوں كے سوشيالوجسٹ كی شركت سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد موجودہ دور میں برطانیہ كے مسلمانوں كے حالات اور اس ملك كے معاشرے میں ان كی ضرورتوں كا جائزہ لينا ہے۔
اس نشست میں "برطانیہ میں اسلامی ريسرچ، گزشتہ اور مستقبل كی طرف نظر كرتے ہوئے"، "اسلامی اور انگريزی تشخص اور كعبہ كی زيارت"، "برطانوی مسلمانوں كا تشخص اور دنيا كے ديگر علاقوں سے مقايسہ"، "مكہ، مدينہ اور ماڈرن دنيا"، "برطانیہ میں سب سے پہلی رجسٹرڈ مسجد كا رديف اور اس كے بارے میں تحولات" جيسے موضوعات پربحث و گفتگو كی جائے گی۔
517728

نظرات بینندگان
captcha