فن وثقافت گروپ: صہيونيوں كے مقابلے میں غزہ كے لوگوں كی استقامت كی ياد میں زمبابوے كے شہر "كادوما" كے امام خمينی(رح) سنٹر میں ۳ جنوری كو "استقامت غزہ" نامی نمائش لگائی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں غزہ كےلوگوں كی قربانيوں اور ايثار كے موضوع پر ثقافتی مصنوعات اور كتابوں كو ركھا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس نمائش میں غزہ كے شہداء اور صہيونی ظالموں سے جوانوں كی جنگ كی تصاوير كو ركھا گيا ہے۔
518608