بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ناجح بكيرات نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس منصوبے كے اجراء كا اصلی سبب قدس كے لوگوں كی مشكلات اور دردو رنج اور گزشتہ عيسوی سال میں صہيونيوں كے مظالم اور قدس كے لوگوں پر صہيونی حكومت كے وحشيانہ حملہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس منصوبے كا اجراء ۵ جنوری سے آغاز ہوا ہے جو ۲۰۱۰ء كے آخر تك جاری رہے گا لہذا تمام سركاری اور عوامی انسٹیٹيوٹز اور ادارے اس منصوبے كے پروگراموں كو انجام دينے اور قدس كے لوگوں كی مشكلات اور مصيبتوں كو آپس میں بانٹنے كے لئے اس منصوبے میں حصہ لے سكتے ہیں۔
بكيرات نے مزيد كہا كہ اس وقت شہر قدس اور اس كے شہريوں كو تمام سركاری اور عوامی اداروں، انجمنوں اور آرگنائزيشنز كی مفيد حمايت اور سرگرميوں كی ضرورت ہے۔
519565