فلپائنی زبان میں ترجمہ قرآن كريم كی رونمائی

IQNA

فلپائنی زبان میں ترجمہ قرآن كريم كی رونمائی

12:31 - January 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1870445
قرآنی سرگرمياں گروپ: فلپائن كے سركاری حكام كے توسط سے اس ملك كے صوبے "تاوی تاوی" میں ۹ جنوری كو فلپائنی زبان "توسانگ" میں ترجمہ قرآن كريم كی رونمائی ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جنوب مشرقی ايشيا نے "Manilla Bulletin" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صوبہ تاوی تاوی كے گورنر "سديكول ساہالی" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلمان علماء اور مترجمين كے ايك گروپ كی كوششوں سے عربی زبان سے توسانگ زبان میں قرآن كريم كے اس ترجمے كو ۵ سال كا عرصہ لگا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس ترجمہ كو تيار كرنے كا مقصد فلپائن كے مسلمانوں كو سہولت فراہم كرنا ہے تاكہ وہ قرآن كريم كو اپنی مادری زبان میں سمجھ سكیں اور قرآن كريم كے حقيقی معانی اور تعليمات كو درك كرتے ہوئے اس الہی كتاب كے حقيقی جوہر تك رسائی حاصل كر سكیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس ترجمے كی رونمائی كے بعد اسے مسلمانوں اور غير مسلموں كے درميان مفت تقسيم كيا جائے گا۔
520366
نظرات بینندگان
captcha