زمبابوے میں امام صادق علیہ السلام سكول كی تاسيس

IQNA

زمبابوے میں امام صادق علیہ السلام سكول كی تاسيس

15:05 - January 11, 2010
خبر کا کوڈ: 1871618
قرآنی سرگرمياں گروپ: زمبابوے كے علاقہ "ناٹال" میں شيعہ بچوں كی دينی اور معنوی بنيادوں كو مستحكم كرنے كی غرض سے امام صادق علیہ السلام سكول كی تاسيس كی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس منصوبے كے لئے زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر اور ايرانی سفارت خانہ تعاون كر رہا ہے اور اس لبنانی، ايرانی اور ايشيائی خواتين تدريس كے فرائض انجام دیں گی۔
اسلامی انقلاب ايران كی اكتيسویں سالگرہ كی مناسبت سے افتتاح ہونے والے سكول میں طلباء اسلامی فقہ، احكام، تاريخ اسلام، قرآن كريم اور اخلاق كے بارے میں آگاہی حاصل كریں گے۔
موجودہ دور میں انسانی كرامت اور دينی تشخص كی حفاظت كرنے كا ايك طريقہ بچوں اور جوانوں كی معنوی بنيادوں كو مضبوط كرنا ہے۔
521504

نظرات بینندگان
captcha