بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "الاخبار" كے حوالے سے نقل كيا ہے یہ اجلاس كئی عرب ممالك اور آرگنائزيشنز كی درخواست پر منعقد ہو رہا ہے جس كا مقصد قدس كے حالات كا جائزہ لينا ہے۔
اس اجلاس میں قدس میں یہودی بستيوں كی تعمير كو بند كرنے كے لئے صہيونی حكومت پر دباؤ جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
ياد رہے كہ صہيونی حكومت نے گزشتہ سالوں سے قدس كو دوسرے فلسطينی علاقون سے الگ تھلگ كرنے كے لئے اس شہر كے مشرقی حصے میں بستيوں كی تعمير كا كام تيزی سے جاری ركھا ہوا ہے اور صہيونی حكام نے اسی سلسلے میں قدس میں مقيم لوگوں كو باہر نكالنے اور ان كے گھروں كو ويران كرنے كا حكم صادر كر ركھا ہے۔
529097