ملائيشيا كے اسلامی بينكوں میں غير ملكی سرمایہ كاری میں اضافہ

IQNA

ملائيشيا كے اسلامی بينكوں میں غير ملكی سرمایہ كاری میں اضافہ

13:09 - January 27, 2010
خبر کا کوڈ: 1878907
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے وزير تجارت كے مشير نے ۲۵ جنوری كو اپنی ايك گفتگو كے دوران اس ملك كے اسلامی بينكوں میں غير ملكی سرمایہ كاری میں اضافہ كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائيشيا كے مقامی میڈيا سے گفتگو كرتے ہوئے اوانگ حسين نے كہا ہے كہ ملائيشيا كے اسلامی بينكوں میں بين الاقوامی كمپنيوں كے غير ملكی سرمایہ كاروں كی سرمایہ كاری میں بہت زيادہ اضافہ ہوا ہے جو ۶۰ سے ۷۰ فيصد كی سرمایہ كاری ہے۔
حسين نے مزيد كہا كہ ملائيشيا كے اسلامی بينكوں میں ۷۰ سے ۸۰ فيصد كی غير ملكی سرمایہ كاری اس ملك كے اسلامی مالی نظام پر اعتماد كی علامت ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ مشرق وسطی كے ممالك كے درميان اسلامی مالی سرگرميوں كا مركز بننے كے لئے ملائيشيا كا اسلامی مالی نظام كوشش كر رہا ہے۔
529844

نظرات بینندگان
captcha