اردن كے دارالحكومت میں يادگار قدس كی رونمائی

IQNA

اردن كے دارالحكومت میں يادگار قدس كی رونمائی

12:27 - February 03, 2010
خبر کا کوڈ: 1882159
فن وثقافت گروپ: اردن كے انجينئر طبقہ سے وابستہ انجمن "قدس كے لئے انجينئرز" كی كوششوں سے اس ملك كے دارالحكومت امان میں يادگار قدس كی رونمائی ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے الجزيرہ كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كے انجينئر طبقہ كے سربراہ نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ اس ملك كے انجينئرون نے شہر قدس كی يادگار كے طور پر ايك ماكٹ بنايا ہے جو اپنی مثال آپ ہے اور ابھی تك اس اندازے كا ماكٹ نہیں بنايا گيا جو قدس كی اسلامی اور عربی خصوصيات كا غماز ہو۔
عبداللہ عبيدات نے مزيد كہا كہ ابھی تك شہر قدس كے مختلف سائز كے ماكٹ بنائے جا چكے ہیں ليكن ان میں شہر قدس كے تمام اسلامی حصوں كو پيش نہیں كيا گيا ہے۔
سوریہ كے ماہر آرٹ "عباس نوری" نے امان میں يادگار قدس كی تقريب رونمائی میں شركت كے دوران اسلامی تمدن میں شہر قدس كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ یہ شہر ثقافتی، سياسی اور تمدنی وسيلے پہلووں كے لحاظ سے حائز اہميت ہے۔
533983
نظرات بینندگان
captcha