گھانا میں ايرانی كے ثقافتی ہفتے كا افتتاح

IQNA

گھانا میں ايرانی كے ثقافتی ہفتے كا افتتاح

12:52 - February 04, 2010
خبر کا کوڈ: 1882557
فن وثقافت گروپ: اسلامی انقلاب ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے يكم فروری كو گھانا كے قومی عجائب گھرمیں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی ہفتے كا افتتاح ہوا ہے جو ايك ہفتہ تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس ثقافتی ہفتے میں تصويروں، پوسٹرز، پينٹنگ، خط اور ہنیڈی كرافٹس كے ذريعے اسلامی انقلاب كے نماياں كارناموں كا تعارف كروانے كے لئے ايك نمائش لگائی گئی ہے۔
گھانا میں ايرانی سفير "لطيفی" اس ملك كے وزير ثقافت "الكسانڈرسن اہنسا" اور اس ملك كی ثقافتی، دينی اور سماجی شخصيات نے اس ثقافتی ہفتے كی افتتاحی تقريب میں شركت كی ہے۔
گھانا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "افسری" نے اس پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے ثقافتی، تعليمی، علمی، صنعتی اور ٹيكنالوجی كے ميدان میں ايران كی ترقی اور اسلامی انقلاب كے نماياں كارناموں كی طرف اشارہ كيا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ايرانی عوام نے قائد انقلاب اسلامی كی قيادت میں دشمنوں كی تمام سازشوں اور فتنوں كا مقابلہ كرتے ہوئے شان و شوكت سے اسلامی انقلاب ايران كو پروان چڑھايا۔
534491

نظرات بینندگان
captcha