تيونس كے شہر "قيروان" میں ايران كے پہلے فلمی ہفتے كا انعقاد

IQNA

تيونس كے شہر "قيروان" میں ايران كے پہلے فلمی ہفتے كا انعقاد

12:48 - February 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1883172
فن وثقافت گروپ: اسلامی انقلاب ايران كی سالگرہ كی مناسبت سے تيونس كے شہر "قيروان" كے ثقافتی سنٹر اسد بن فرات" میں ۲ فروری كو "ايام السينما الايرانیہ" كے عنوان سے اسلامی جمہوریہ ايران كے پہلے فلمی ہفتے كا افتتاح ہو رہا ہے جو ۸ فروری تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق تيونس میں ايرانی كلچرل سنٹر اور اس ملك كی وزارت ثقافت كے تعاون سےمنعقد ہونے والے اس فلمی ہفتے كےدوران چھ ايرانی فلموں كو دكھايا جائے گا۔
ياد رہے كہ اس فلمی ہفتے كی افتتاحی تقريب میں تيونس میں ايرانی سفير "مويد" ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "سيد حسن عصمتی" ايرانی فلم انڈسٹری كے نمائندے "مسلم دھقانی" سينما كے فوٹوگرافر "مجيد صباغ بہروز" اور تيونس كی وزارت ثقافت كے نمائندے نے شركت كی ہے۔
535093

نظرات بینندگان
captcha