بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "muslim village" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سڈنی كے علاقے "لاكمبا" كی علی بن ابی طالب(ع) مسجد میں آئندہ مہينے منعقد ہونے والے اس فيسٹيول میں تعليمی كلاسوں كا انعقاد جشن كی محافل،سيمينار قسم كے پروگرام شامل ہیں۔
آسٹريليا كے ائمہ مساجد اور علماء كے توسط سے سوموار اور جمعرات كو تعليمی كلاسیں اور اتوار و بدھ كو حضرت محمد(ص) كی سيرت طيبہ كے بارے میں نشستیں منعقد ہوا كریں گی۔
535476