اسلام، دينی اقدار كو زندہ كرنے والا ہے: يوكرائنی پادری

IQNA

اسلام، دينی اقدار كو زندہ كرنے والا ہے: يوكرائنی پادری

13:23 - February 17, 2010
خبر کا کوڈ: 1887202
بين الاقوامی گروپ: يوكرائن كے كيتھولك كليسا كے پادری "اولگ گيرنيك" نے اس ملك كے میڈيا سے گفتگو كرتے ہوئے اسلام كو عيسائيت میںختم ہونے والی دينی اقدار كو زندہ كرنے والا دين قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے risalehabe كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انہوں نے اس مطلب كی وضاحت كرتےہوئے كہا ہے كہ يورپ میں ہر روز اسلام كے پھيلنے كی ايك وجہ، انسانی معاشرے كے ظاہر اور باطن پر اس دين كی توجہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلام نے ايك مرتبہ ياد خدا كو لوگوں میں زندہ كيا ہے جبكہ عيسائی معاشروں میں حتی كہ خدا پر ايمان بھی فراموش ہو چكا ہے اور اسی وجہ سے عيسائی معاشرہ پستی و الحظاط كی طرف جا رہا ہے۔
539487

نظرات بینندگان
captcha