بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے تركی كے روزنامہ "زمان" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كلون شہر كے كليسا كے ايك ركن "ميشل پائٹز ولڈ" نے اس مطلب كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ہم عوامی امداد كے ذريعے اس شہر میں ايك اور كليسا بنانے كا ارادہ ركھتے تھے ليكن جب ہم نے ديكھا كہ كلون شہر كے مسلمانوں كو عبادت كے لئے مسجد كی ضرورت ہے تو ہم نے اس جمع شدہ رقم كو مسجد كی تعمير كے لئے مختص كر ديا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہم اس كام كے ذريعے لوگوں كو بتانا چاہتے تھے كہ ہر عقيدہ سے تعلق ركھنے والے گروپ كو عبادت كے لئے ايك مكان بنانے كا حق حاصل ہے اور اسی طرح یہ اقدام، اسلام اور عيسائيت كے درميان تعاون كے فروغ كے لئے اہم قدم ہے۔
539737