بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "ايمان الحميدان" نے ۱۶ فروری كو ايك پريس كانفرنس میں اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ كويت كے وليعہد "نواف الاحمد الجابرالصباح" كی حمايت سےمنعقد ہونے والے اس سيمينار كا مقصد وقف كی دعوت اور وقفی منصوبوں كو عملی جامہ پہنانے كی ترغيب دينے كے ذريعے معاشرے كی ضرورتوں كو پورا كرنا ہے۔
حميدان نے مزيد كہا كہ اس دو روزہ سيمينار میں، اسلامی شريعت كی نظر میں وقف، وقف كی علمی تاريخ اور خيراتی امور كے بارے میں جديد نظريات اور طريقوں جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
540135