بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی نے حوزہ علمیہ خراسان كے دوسرے ادبی اور آرٹ فيسٹيول كی نيوز كمیٹی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الكوثر چينل كے انچارج اور فلم "عشق حسين" كے ڈائريكٹر "ذوالفقار علی ميثم" نے كہا ہے كہ پاكستان میں شيعہ اپنے مذہب كے دفاع كے لئے فلم بنا رہے ہیں اور فلم كی موسيقی، سينما كے لائق نہیں ہے كيونكہ اسلام كی رو سے اسےجائز قرار نہیں ديا گيا۔
اسی بنا پر خدا اور پيغمبر(ص) كے لئے ايك خاص موسيقی "قوالی" سے ايران میں استفادہ كيا ہے علاوہ براين پاكستانی معاشرے میں یہ موسيقی رائج ہے۔
الكوثر چينل كے انچارج نے مستقبل میں اپنی پروڈكشنز كے بارے میں كہا كہ اميد ہے كہ ايسے حالات مہيا ہوں تاكہ ايران كی دينی اور مذہبی فلموں كا اردو زبان میں ترجمہ كيا جا سكے اور علامہ اقبال كے بارے میں ايك مشتركہ فلم تيار كی جا سكے۔
539630