برطانیہ میں "الحساوی" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

برطانیہ میں "الحساوی" نامی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

13:19 - February 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1888623
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ میں "مبارك الحساوی" ايوارڈ نامی حفظ اور قرائت قرآن كريم كا چوتھا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الحساوی نامی قرآنی مقابلوں كے نگران جزاع الصويلح" نے ايك پريس كانفرنس میں اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ الحساوی نامی قرآنی مقابلے اس سال كويت اور شارجہ كے علاوہ برطانیہ میں بھی منعقد ہوں گے اور ان مقابلوں میں تمام لوگ حصہ لے سكتے ہیں۔
الصويلح نے مزيد كہا كہ اس قسم كے مقابلوں كے انعقاد كا مقصد جوانوں كو حفظ، قرائت اور ترتيل قرآن كريم كا شوق دلانے كے علاوہ انہیں اس الہی كتاب كے آداب و احكام كا پابند بنانا ہے۔
ان مقابلوں كے انعقاد كی تاريخ كا بعد میں اعلان كيا جائے گا۔
541258

نظرات بینندگان
captcha