بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے كويتی خبررساں ايجنسی "KUNA" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے "ٹھہرو اور وقف كے بارے میں سوچو" كے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں وزير اعظم كے قانونی مشير "راشد عبدالمحسن الحماد" نے تقرير كی ہے۔
اسی طرح اس سيمينار كے پہلے دن مصر كی قومی اسمبلی كی دينی كمیٹی كے سربراہ "احمد عمر ہاشم" نے تقرير كی ہے اور بچوں كی لائبريريوں كی افتتاح كا پروگرام بھی شامل ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی شريعت كی نظر میں وقف، وقفت كی علمی تاريخ اور خيراتی امور كے بارے میں جديد نظريات جيسے موضوعات كا جائزہ ليا گيا ہے۔
542293