بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "saharamedias.net" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ماريطانیہ كی انجمن اسلامی ثقافتی كے سربراہ "محمد الحافظ النحوی" نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دشمنوں كی ثقافتی يلغار كے پيش نظر امت اسلام كو اس وقت اسلامی وحدت و اتحاد كی اشد ضرورت ہے۔
ماريطانیہ كے وحدت علماء سنٹر كے سربراہ "محمد الحسن ولد الددو" نے بھی اپنے تقرير میں دين كے قيام كے بعد وحدت كو آسمانی اديان كی رسالت كا دوسرا بڑا ركن قرار ديا ہے اور ربيع الاول كے مہينے كی فضيلتوں كو بيا كيا ہے۔
سينيگال كے صدر كے مشير نے بھی اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے موجودہ دور میں امت اسلامی كی وحدت اہميت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
542945