ماريطانیہ میں "اسلامی وحدت" كے سالانہ سيمينار كا آغاز

IQNA

ماريطانیہ میں "اسلامی وحدت" كے سالانہ سيمينار كا آغاز

12:57 - February 24, 2010
خبر کا کوڈ: 1890224
بين الاقوامی گروپ: ماريطانیہ كے شہر "السبخۃ" كی "النور" مسجد میں ۲۲ فروری كو "امت اسلام كی وحدت میں افريقہ كا كردار" كے عنوان سے اسلامی وحدت كا سالانہ سيمينار شروع ہوا تھا جو ۲۴ فروری تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "saharamedias.net" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ماريطانیہ كی انجمن اسلامی ثقافتی كے سربراہ "محمد الحافظ النحوی" نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دشمنوں كی ثقافتی يلغار كے پيش نظر امت اسلام كو اس وقت اسلامی وحدت و اتحاد كی اشد ضرورت ہے۔
ماريطانیہ كے وحدت علماء سنٹر كے سربراہ "محمد الحسن ولد الددو" نے بھی اپنے تقرير میں دين كے قيام كے بعد وحدت كو آسمانی اديان كی رسالت كا دوسرا بڑا ركن قرار ديا ہے اور ربيع الاول كے مہينے كی فضيلتوں كو بيا كيا ہے۔
سينيگال كے صدر كے مشير نے بھی اس سيمينار میں خطاب كرتے ہوئے موجودہ دور میں امت اسلامی كی وحدت اہميت كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
542945
نظرات بینندگان
captcha