قطری مصحف كے تخصصی مطبع كا افتتاح

IQNA

قطری مصحف كے تخصصی مطبع كا افتتاح

13:54 - February 25, 2010
خبر کا کوڈ: 1890538
بين الاقوامی گروپ: قطر كے قومی مصحف منصوبے كی كمیٹی كے سربراہ "صالح بن محمد المری" نے قطری مصحف كے تخصصی مطبع كے افتتاح كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے قطری روزنامہ "الشرق" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ صالح بن محمد المری نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ قطر كے قرآن كريم كے تخصصی مطبع كا افتتاح ۹ مارچ كو ہو گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قطر كے پہلے قومی مصحف مطبع نے ساڑھے ساتھ لاكھ قرآنی نسخے شائع كیے ہیں۔
انہوں نے قطر كے ركن قومی مصحف مطبع پر نگرانی كرنے والی مختلف كمیٹيوں اور اداروں كی كوششوں كو سراہتے ہوئے اسے قرآن كريم اور اسلامی ورثے كے اہتمام كے لئے ايك اہم قومی منصوبہ قرار ديا ہے۔
543452

نظرات بینندگان
captcha