بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نئی دہلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوششوں سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں كے شركاء نے حفظ اور قرائت قرآن كريم كے مقابلوں میں حصہ ليا ہے۔
اسی طرح ايرانی كلچرل سنٹر كی جانب سے ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو انعامات سے نوازا جائے گا۔
ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں ہندوستان میں المصطفی انٹرنيشنل يونيورسٹی كے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمين غلام رضا مہدوی، ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "كريم نجفی" ہندوستان كی ثقافتی روابط كی كونسل كے سربراہ "پروفيسر" شاہد مہدی" اس ملك كی جماعت اسلامی كے سربراہ "مولانا رفيق احمد قاسمی" اور كئی ديگر علمی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی ہے۔
544704