افغانستان میں سات رنگی قرآن كريم كی تدوين

IQNA

افغانستان میں سات رنگی قرآن كريم كی تدوين

18:11 - February 28, 2010
خبر کا کوڈ: 1892028
قرآنی سرگرمياں گروپ: افغانستان كے صوبے "باميان" كے افغانی شہری "ضمير احمد ايوبی" كے خط نسخ میں سات رنگی قرآن كريم كی تدوين كا كام اختتام پذير ہو گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی جمہوریہ افغانستان نے اس ملك كی "پيغام مجاہد" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ضمير احمد ايوبی نے خط نسخ پر مشتمل سات رنگی قرآن كريم كی نگارش كا كام دو سالوں میں انجام ديا ہے۔
اس ماہر خطاط كے بقول اس قرآن كی تدوين كے بعد اس نے اسلامی جمہوریہ افغانستان كی سپريم كورٹ میں اس قرآن كريم كو پيش كيا ہے اور سپريم كورت كے سربراہ كی تائيد كے بعد اس قرآنی نسخے كی اشاعت كا اجازت نامہ مل گيا ہے۔
545095

نظرات بینندگان
captcha