الجزائر میں گيارہویں قرآنی ہفتے كا انعقاد

IQNA

الجزائر میں گيارہویں قرآنی ہفتے كا انعقاد

13:36 - March 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1892383
بين الاقوامی گروپ: نبی اكرم(ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ۱۵ سے ۱۷ربيع الاول تك الجزائر كے دارالامام محمدیہ میں گيارہواں قرآنی ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "elmoudjahid" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ الجزائر كے وزير اوقاف ومذہبی امور كے "ذرائع ابلاغ كے مشير عدۃ فلاحی نے كہا ہے كہ الجزائر كے صدر عبدالعزيز بو تفليقہ كی حمايت سے منعقد ہونے والے اس قرآنی ہفتے میں قرائت، ترتيل اور تفسير قرآن كريم كے مقابلے منعقد ہوں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے الجزائر كے چاليس افراد كا انتخاب ہو چكا ہے جن میں سے ۱۱ لڑكياں ہیں اور ان چاليس افراد میں سے ۳۰ افراد ۲۵ سال كی عمر كے ہیں جو قرائت، ترتيل اور تفسير قرآن كريم كے مقابلوں میں حصہ لیں گے اور ۱۰ افراد ۱۵ سال سے كم عمر كے ہیں جو قرائت قرآن كے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
545435

نظرات بینندگان
captcha