Oic نے ڈنماركی روزنامہ كی معذرت خواہی كو سراہا ہے

IQNA

Oic نے ڈنماركی روزنامہ كی معذرت خواہی كو سراہا ہے

13:37 - March 01, 2010
خبر کا کوڈ: 1892385
بين الاقوامی گروپ:oic نے ۲۷ فروری كو اپنے ايك بيانیے میں پيغمبراكرم(ص) كے گستاخانہ خاكوں كو شائع كرنے كی وجہ سے مسلمانوں سےمعذرت خواہی كرنے پر ڈنماركی روزنامہ "پولیٹيكن" كے اقدام كو سراہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "oic" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic كے شعبہ اسلام سے خوفزدہ كرنے كے ترجمان نے جدہ میں اپنے ايك بيانیے میں ڈنمارك روزنامہ كی معذرت خواہی كو سراہتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۰۰۵ء میں توہين آميز خاكوں كی پہلی اشاعت كے بعد فوراً مسلمانوں سے معذرت طلب كرنا چاہیے تھی تاكہ پوری دنيا كے ڈیڑھ ارب مسلمانوں كے جذبات كے احترام اور نرمی برتنے كے سلسلے میں ڈنماركی معاشرے كا عہدو پيمان ظاہر ہوتا۔
اس بيانیے میں اميد ظاہر كی گئی ہے كہ توہين آميز خاكوں كو شائع كرنے والے ديگر روزناموں كوبھی اپنی اس گستاخانہ حركت پر مسلمانوں سےمعذرت خواہی كرنی چاہیے۔
545509
نظرات بینندگان
captcha