لبنان كے دارالحكومت میں قرآنی محفل كا انعقاد

IQNA

لبنان كے دارالحكومت میں قرآنی محفل كا انعقاد

13:45 - March 06, 2010
خبر کا کوڈ: 1894425
قرآنی سرگرمياں گروپ: لبنان كی تحريك حزب اللہ كی كوششوں اور حضرت محمد مصطفی(ص) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے بيروت میں ايك قرآنی محفل منعقد ہوئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت كی رسول اعظم(ص) مسجد میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں لبنانی شہريوں نے شركت كی ہے۔
اس پروگرام كا آغاز تلاوت قرآن كريم سے ہوا اور پھر حزب اللہ كی ثقافتی سرگرميوں كے انچارج "علی فحص" نے صہيونی دشمنوں كے مقابلے میں مقاومت كی اہميت اور مسلمان كے درميان وحدت كی اہميت پر تقرير كرتے ہوئے شيعہ، سنی مسلمانوں اور تمام انسانيت كو متحد كرنے میں پيغمبر اكرم(ص) كی نبوت كے كردار كی وضاحت كی ہے۔
548300

نظرات بینندگان
captcha