بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قطری روزنامہ "الرایۃ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قطر كی وزارت ثقافت و آرٹ كے ادارہ يوتھ كی كوششون سے منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں اس ملك كے ۱۶ ورزشتی ملكيوں كے ۶۴ افراد حصہ لے رہے ہیں۔
قطر كے ادارہ جوان كے ثقافتی شعبے كے سربراہ "غانم آل دياب" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد علاقائی اور بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے قطری جوانوں كو آمادہ كرنا ہے اور اس مقابلے میں حصہ لينے كی ايك شرط یہ ہے كہ حصہ لينے والے جوانوں كی عمر ۱۳ اور ۲۵ كے درميان ہونی چاہیے۔
549633